پشاور: وزیر تعلیم خیبر پختون خواہ محمد عاطف خان کی زیر صدارت ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں ٹیلی تعلیم منصوبے کے تحت معذور اور خصوصی بچوں کے لیے لیپ ٹاپ اور تعلیمی وظیفے کی منظوری دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق صوبے میں 14 اضلاع کے 130 اسکولوں میں ٹیلی تعلیم کا آغاز کیا جارہا ہے جبکہ اجلاس کی صدارت پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور صوبائی وزیر محمد عاطف خان نے کی۔
ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق صوبے میں ایلمینٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیسن کے 17 سو اسکول موجود ہیں جبکہ اسکول جانے کی صلاحیت نہ رکھنے والے خصوصی طلباء کو لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے۔
جون جولائی کی ایڈوانس فیس، پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سے نوٹس کا مطالبہ
ترجمان کا کہنا ہے کہ کمیونٹی اسکول میں پہلے سے موجود اساتذہ زیادہ تربیت یافتہ نہیں ان کی تربیت کے لیے باقاعدہ اقدامات کیے جائیں گے، جبکہ ابتدائی طور پر 40 اساتذہ اسلام آباد سے بچوں کو آن لائن پڑھائیں گے۔
محکمہ تعلیم کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ جسمانی طور پر معذور 37 ہزار طلباء کی تعلیم کے لئے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے اور معذور طلباء کو قریبی کم خرچ پرائیویٹ اسکولوں میں داخل کرایا جائے گا جبکہ خصوصی طلباء کو ماہانہ 700 روپے ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا۔
کے پی کے، تعلیم کے شعبے میں تین تاریخی فیصلے کیے ہیں، عمران خان
خیال رہے کہ آج پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نجی تعلیمی اداروں (اسکولوں) میں جون جولائی کی ایڈوانس فیس کے معاملے پر نوٹس لیں، ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ بے لگام ہے جو من مانی فیسیں وصول کر رہی ہے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔