اشتہار

جامعہ کراچی/پنجاب یونیورسٹی کےتحت کل ہونےوالےامتحانات ملتوی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب حکومت نے احتجاج اور مظاہروں کے پیش نظرصوبے میں 2 روز تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں امن وامان کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر حکومت پنجاب نے 2 روز تک صوبے کے تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

صوبائی وزیرتعلیم رانا مشہود کا کہنا ہے دھرنوں کی وجہ سے پیر اور منگل کے روز صوبے میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

دوسری جانب پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام پیر، منگل کوہونے والے امتحانات بھی ملتوی کردیے گئے۔

- Advertisement -

ترجمان پنجاب یونیورسٹی کے مطابق امتحانات کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ادھروائس چانسلر جامعہ کراچی کا کہنا ہے کہ کراچی یونیورسٹی کے تحت کل ہونے والے امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں، فیصلہ شہر کی صورت حال کے پیش نظر کیا گیا۔

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کا کہنا ہے کہ امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔


فیض آباد آپریشن: پولیس اہلکارسمیت 5 افراد جاں بحق‘188 زخمی‘ فوج طلب


خیال رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مذہبی جماعت کے دھرنا مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے حکومت کے آپریشن کے بعد ملک بھر میں مذہبی جماعتوں کے کارکنان سراپا احتجاج ہیں۔


اسلام آباد میں فوج کی تعیناتی پروزارت داخلہ کوجوابی مراسلہ


یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ رات آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے فوج کو غیر معینہ مدت کے لیے طلب کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں