جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

پاکستانی کمپنیز کو آلات کیلئے 781 ملین روپے کے ایجوکیشنل آرڈرز جاری

اشتہار

حیرت انگیز

نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) بجلی ترسیلی نظام کیلئے آلات بنانے والی مقامی انڈسٹری کو فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہے۔

پاکستانی کمپنیز کو آلات کی فراہمی کیلئے 781 ملین روپے کے ایجوکیشنل آرڈرز جاری کر دیئے گئے۔ منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی انجینئروسیم یونس نے ایجوکیشنل آرڈرجاری کرنےکی منظوری دی ہے۔

کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ایجوکیشنل آرڈر وزارت تجارت کے ایس آراو کے تحت جاری کئےگئے ہیں۔

علاوہ ازیں این ٹی ڈی سی کی5 رکنی کمیٹی نے لاہور میں مقامی کمپنی کا دورہ کیا اور تیار شدہ میٹریل کے معیار کا جائزہ لیا۔

مقامی کمپنیاں این ٹی ڈی سی کو ٹاورز کا میٹریل، انرجی میٹرز، مانیٹرنگ ڈیوائسز فراہم کرے گی۔ مقامی انڈسٹری کےفروغ سے ملک میں روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا اور زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔

چیئرمین این ٹی ڈی سی فیاض چوہدری نے مقامی انڈسٹری کے فروغ کیلئے2017 میں منصوبے کا آغاز کیا تھا۔ منصوبے کے تحت ٹرانسفارمرز، ٹرانسمیشن ٹاورزکا میٹریل بنانیوالی متعددفرمز رجسٹرڈہوچکی ہیں۔

مقامی انڈسٹری نے پاور سیکٹر کے اہم منصوبوں کیلئےمیٹریل کی بروقت فراہمی کوبھی یقینی بنایا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں