منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

لاس اینجلس، دنیا کی سب سے بڑی لاٹری جیتنے والے شخص کا محل بھی راکھ میں تبدیل

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی شہر لاس اینجلس میں لگی خوفناک آگ کے باعث ہر جانب قیامت خیز مناظر ہیں، آگ نے دنیا کی سب سے بڑی لاٹری کا انعام جیتنے والے شخص کا محل بھی جلا کر راکھ کر دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خوفناک آگ کے باعث کم کارڈیشن سمیت کئی نامور ہالی وڈ اداکاروں کے مہنگے ترین گھر جل کر خاکستر ہوگئے، جبکہ کئی معروف شوبز شخصیات کے گھر آگ کی لپیٹ میں آگئے۔

رپورٹس کے مطابق خوفناک آگ نے ایک عالیشان محل بھی جلا ڈالا جو ایڈون کاسترو کا تھا، جس نے گزشتہ سال دنیا کی سب سے بڑی لاٹری کا انعام جیتا تھا۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال فروری میں ایڈوین کاسترو نے لاٹری ٹکٹ میں 2 ارب ڈالر سے زائد کا انعام جیتا تھا جس کے بعد انہوں نے 25 ملین ڈالر سے زائد میں ہالی وڈ ہلز میں ایک پرتعیش محل خریدا تھا۔

ایڈون کاسترو کے محل میں 5 بیڈرومز اور6 باتھ رومز شامل تھے اور یہ عمارت مشہور شیٹو مارمونٹ ہوٹل کے اوپر بنی ہوئی تھی۔

ایڈون کاسترو کا یہ محل معروف شخصیات گلوکارہ آریانا گرانڈے، اداکارہ ڈکوٹا جانسن کی رہائش گاہ کے برابر میں قائم تھا جو خوفناک آگ نے جلا کر راکھ کردیا۔

دوسری جانب امریکی شہر لاس اینجلس میں لگی خوفناک آگ پر قابو پانے کے لیے ایران کی جانب سے امریکا کو مدد کی پیشکش کی گئی ہے۔

امریکی ریڈ کراس کے سربراہ کلف ہولٹ کو لکھے گئے خط میں ایرانی ہلال احمر کے سربراہ پیر حسین کولیوند نے امداد بھیجنے کی پیشکش کی ہے۔

ایرانی ہلال احمر کے سربراہ کا کہنا تھا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے اپنے وسیع تجربے کے باعث ایرانی ہلال احمر متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر خصوصی ریپڈ ایکشن ٹیمیں اور ریسکیو سامان بھیجنے کے لیے تیار ہے۔

لاس اینجلس آگ، ٹرمپ نے کسے قصور وار ٹھہرایا؟

خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ پیر حسین کولیوند نے کلف ہولٹ کو یقین دلایا کہ مشکل کی اس گھڑی میں وہ تنہا نہیں ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں