تازہ ترین

براہِ راست پروازوں کی کوششیں، پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آگئی

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ‘ای کچہری’ سسٹم لائیں گے جبکہ امریکا کیلئے براہِ راست پی آئی اے فلائٹس چلانے کی کوشش کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شاہ محمود نے نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلانے کے لیے پرعزم ہے، اس حوالے سے اعتراضات دور کررہے ہیں، اوورسیز پاکستانی ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں ان کو سرمایہ کاری کی سہولتیں فراہم کی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو اوورسیز پاکستانیوں کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے، ہمیشہ ملک کو ضرورت پڑنے پر ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں نے تعاون کیا۔

بعد ازاں وزیر خارجہ شاہ محمود نے پرتگال کے ہم منصب سے ساتھ ملاقات کی اس موقع پر باہمی تعلقات تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہ محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان پرتگال سےتعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ وزیر خارجہ نے ایف اےٹی ایف پر پاکستان کی اصولی حمایت پر شکریہ بھی ادا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور پرتگال میں عالمی سطح پر بھرپور تعاون خوش آئند ہے، پاکستان کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، پاکستان پرتگال کو افرادی قوت کی کمی پورا کرنے میں معاونت کر سکتا ہے۔

وزیر خارجہ نے پرتگالی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

Comments