جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

وزارت سائنس وٹیکنالوجی کی چاند دیکھنے کے معاملے پر اختلاف ختم کرانے کی کوشش

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد :وزارت سائنس وٹیکنالوجی نے چاند دیکھنے  کے معاملے پر اختلاف ختم کرنے کے لیے مذہبی امور ،بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹیزکوبریفنگ دینے کا فیصلہ کیا ہے ، بریفنگ کا مقصد آئندہ عید سمیت دیگر مذہبی تہواروں پراختلاف ختم کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت سائنس وٹیکنالوجی کی جانب سے چاند دیکھنے سمیت مختلف مذہبی تہوارپراختلاف ختم کرنے کی کوشش کیلئے بڑا اقدام سامنے آیا، وزارت سائنس وٹیکنالوجی نے مذہبی امور ، بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹیز کو بریفنگ کا فیصلہ کیا۔

وزارت کی سائنٹفیک ٹیم تمام کمیٹیوں کو چاندکی پیدائش پر اور چاند دیکھنے کے جدیدطریقے پر تفصیلی بریفنگ دے گی ، بریفنگ کا مقصد آئندہ عید سمیت دیگر مذہبی تہواروں پر اختلاف ختم کرنا ہے۔

یاد رہے حکومت نے عیدین ، رمضان اور دیگر قمری مہینوں کا چاند دیکھنےکے لیے اہم فیصلہ کیا تھا اور رویت ہلال کےلیےوزارت سائنس اینڈٹیکنالوجی کی کمیٹی تشکیل  دی گئی تھی۔

نوٹیفکشن میں کہا گیا تھا کہ  کمیٹی آئندہ 5سال کےلیےقمری مہینوں کی درست تاریخیں طےکرےگی، جوائنٹ سائنٹیفک ایڈوائزرطارق مسعود کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے جبکہ محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر ندیم فیصل، ابو نسان اور وقار احمد اور اسپارکو سے غلام مرتضی بھی کمیٹی کاشامل ہیں۔

کمیٹی آئندہ 5 سال کےلیے عیدین ، محرم اور رمضان سمیت دیگر چاند کی تاریخوں کا 100فیصد حقیقی تعین کرے گی اور اہم کیلنڈر جاری کرےگی، اقدام سے ہر سال رویت ہلال پرپیدا ہونے والا تنازع ختم ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں