جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

انڈوں کی قیمتوں نے کراچی والوں کے ہوش اڑا دیئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں سردی کی شدت میں اضافے کے بعد انڈے400 روپے فی درجن جبکہ اور دیسی انڈے 800روپے فی درجن میں فروخت ہونے لگے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سرد ہوائیں چلتے ہی انڈوں کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ ریٹیل مارکیٹ میں انڈے 400 روپے فی درجن جبکہ اور دیسی انڈے 800روپے فی درجن میں فروخت ہونے لگے۔

کراچی ایگ ڈیلرز ویلفیر ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد ادریس نے بتایا کہ فارمرز نے انڈوں کی من پسند قیمتیں مقرر کی ہوئی ہیں اور طلب میں اضافے کے ساتھ قیمتوں میں من مانا اضافہ کر دیتے ہیں۔

- Advertisement -

انڈے فارم کی سطح پر 392روپے درجن تک پہنچ گئے ہیں جبکہ کمشنر کراچی نے شہر میں انڈوں کی فی درجن خوردہ قیمت 290روپے مقرر کی تھی جس پر عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے انڈے کی اضافی قیمتوں کو قانونی تحفظ دینے کے لیے انڈوں کی قیمت کا سرکاری نرخ نامہ بھی جاری نہیں کیا ہے، اب ایک نئی اصطلاح انڈہ مافیا بھی متعارف ہو گئی ہے۔

کراچی میں سردی کی شدت سے زیادہ انڈوں کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، بیشتر گھرانوں کے لیے ناشتے میں انڈے شامل کرنا بھی آسان نہیں رہا کیونکہ ایک ہفتے کے دوران ایک درجن انڈوں کے نرخ 30 روپے سے زیادہ بڑھ چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں