تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

مصر : کرونا کی تمام پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

قاہرہ : مصری حکام نے یکم جون سے ملک بھر میں عائد کرونا پابندیوں کے خاتمے کا اعلان کردیا، آج سے کاروباری مراکز معمول کے مطابق کھلیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصر نے اعلان کیا ہے کہ آج سے ملک بھر میں عائد کرونا پابندیاں ختم کردی جائیں گی، جس کے بعد دکانیں، تجارتی مراکز، قہوہ خانے اور ریستوران معمول کے مطابق کھلیں گے۔

کرونا پابندیوں کے خاتمے کے بعد سیاحتی کمپنیوں کو امید ہے کہ سیاحوں کی کثیر تعداد دوبارہ سے مصر کا رخ کرے گی اور معمولات زندگی پھر ماضی کی طرح بحال ہوں گے۔

سیاحتی کمپنی عہدیدار کا کہنا ہے کہ مصری شہری خلیجی ممالک سے آنے والے عرب سیاحوں کو پسند کرتے ہیں کیوں کہ وہ دل کھول کر خرچ رقم کرتے تھے.

کرونا بحران سے قبل مصر آنے والے سیاحوں کی کل تعداد کا بیس فیصد خلیجی ممالک کے سیاح تھے۔

خیال رہے کہ کرونا وبا سے شہریوں کے بچاؤ کی خاطر مصری حکومت کی جانب سے ملک بھر میں 6 مئی سے سخت پابندیاں عائد تھیں جس کے تحت تجارتی مراکز کو رات 9 بجے بند کردیا جاتا تھا جب کہ مصر اپنے رت جگے کی وجہ سے مشہور ہے۔

Comments

- Advertisement -