مصر کے شہر القوصیہ میں افسوسناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 13 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جن میں شادی کی تیاریوں میں مصروف دلہن بھی شامل تھی جو اپنے لئے شادی کا جوڑا خریدنے کے لئے جارہی تھی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصر کے شہر القوصیہ کے ایک علاقے میں ’پیٹرا اشراف‘ کی شادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری تھی، اہل محلہ دلہن کے گھر کو سجانے میں مصروف تھے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی شادی کی خوشیاں سوگ میں تبدیل ہوگئیں۔
رپورٹس کے مطابق 26 سالہ پیٹرا اشراف اپنی آنکھوں میں مستقبل کے خواب سجائے اپنے لئے شادی کا جوڑا خریدنے گئی تھی، جو اس بات سے بے خبر تھی کہ آنے والے لمحات میں کیا ہونے والا ہے؟۔
منی بس اسیوط شہر کے مضافات میں پہنچی تھی کہ اچانک سامنے سے آنے والے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثہ اس قدر شدید تھا کہ منی بس مکمل طورپر تباہ ہوگئی۔
بس میں موجود 13افراد لقمہ اجل بن گئے، جن میں پیٹرا اشراف بھی تھی جو اپنے لیے عروسی جوڑا تو نہ خرید سکی مگر کفن میں لپٹی گھر پہنچ گئی۔
اس سے قبل بھارت کی ریاست تلنگانہ میں دولہا خودکشی کی کوشش کرنے والی اپنی نئی نویلی دلہن کو جنگل میں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ریاست مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والا وکرم ملازمت کے سلسلے میں بنگلورو میں قیام پذیر تھا جہاں اس کی ملاقات رابعہ نامی لڑکی سے ہوئی۔
وکرم اور رابعہ کو پہلی ملاقات میں ایک دوسرے سے پیار ہوگیا تھا اور انہوں نے 4 دسمبر کو شادی کی، لیکن بہت جلد دونوں کے درمیان جھگڑے ہونے لگے۔
جوڑا بنگلورو چھوڑ کر حیدر آباد منتقل ہوگیا لیکن ان کے درمیان جھگڑے ہوتے رہے۔
ایک دن رابعہ نے دلبرداشتہ ہو کر زیادہ مقدار میں نیند کی گولیاں کھا لیں جس سے ان کی طبیعت بگڑنے لگی۔ وکرم نے اسے اسپتال منتقل کرنے کے بجائے ملوگومنڈل کے ون ٹی مامڑی جنگل میں چھوڑ کر فرار کہیں فرار ہوگیا۔
ایران میں خواتین کو ہراساں کرنیوالے مجرم کے ساتھ کیا ہوا؟
جنگل کے اطراف رہائش پذیر افراد نے معاملے علم میں آنے پر پولیس اطلاع دی اور رابعہ کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے نئی نویلی دلہن کے اہل خانہ سے رابطہ کر کے ان کو اطلاع دی۔پولیس دولہا کا سراغ لگانے کیلیے چھاپے مار رہی ہے۔