پیر, نومبر 11, 2024
اشتہار

مصر کے اسکولوں میں نقاب پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

مصری حکومت نے 30 ستمبر سے اسکولوں میں چہرہ ڈھانپنے والے نقاب پہننے پر پابندی عائد کردی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصر کے وزیر تعلیم ریڈا ہیگزی نے اعلان کیا ہے کہ طالب علموں کو اب بھی یہ انتخاب کرنے کا حق حاصل ہوگا کہ وہ سر پر اسکارف پہنیں یا نہیں لیکن وہ چہرے کو نہیں ڈھانپیں گے۔

مصر میں کئی سالوں سے اسکولوں میں نقاب پہننے پر بحث جاری تھی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ والدین کو بھی چاہیے اسکارف پہننے سے انکاری طالبات کے ساتھ زبردستی نہ کریں۔

وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ والدین اور سرپرستوں کو اپنے بچوں کی پسند سے آگاہ ہونا چاہیے اور ان پر اپنی مرضی مسلط نہ کریں۔

مصر کی وزارت تعلیم نے ہدایت کی ہے کہ اساتذہ اور تدریسی عملہ طلبا کی نفسیات حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے نقاب پر پابندی کے فیصلے کو پوری مہربانی اور نرمی کے ساتھ نافذ کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں