بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

سفاک باپ نے فریج کھولنے پر کمسن بچی کو قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

مصر میں سفاک باپ نے کمسن بچی کو بغیر اجازت فریج کھولنے پر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق باپ اس وقت تک بچی کو تشدد کا نشانہ بناتا رہا جب تک وہ دم نہیں توڑ گئی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے بتایا کہ بچی اپنی سوتیلی ماں کے ساتھ رہتی تھی جب کہ اس کے والد نے حال ہی میں والدہ کو طلاق دی تھی۔

سوتیلی ماں نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ ’بچی نے بغیر اجازت فریج کھولا تھا جس پر جنونی باپ نے اسے جھلسا کر مار ڈالا۔

پبلک پراسیکیوشن کے مطابق ملزم عادی مجرم ہے اور اس نے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں