مصر میں خوشیوں والا گھر ماتم میں بدل گیا، منگنی کے 24 گھنٹے بعد ہی لڑکی انتقال کر گئی۔
رپورٹ کے مطابق مصر کے شہر برکۃ السبع میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں 32 سالہ خاتون شروق کی منگنی کے صرف 24 گھنٹے بعد موت ہوگئی، خاتون نے جمعے کے روز دھوم دھام سے اپنی منگنی کی خوشی منائی اور ہفتے کے روز وہ چل بسی۔
العربیہ کی رپورٹ کے مطابق شروق کی موت کے بعد اہلخانہ اور پروسی صدمے میں آگئے، ڈاکٹر نےبتایا کہ وہ سو رہی تھی اس دوران اچانک دل کا دورہ پڑنے سے اس کا انتقال ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق برکۃ السبع میں ہفتہ کی دوپہر انتہائی اداسی چھائی رہی جبکہ شروق کی نماز جنازہ میں درجنوں افراد نے شرکت کی۔
مصری میڈیا کے مطابق نوجوان دلہن کے والد کا کہنا تھا کہ وہ اپنی منگنی کی رات بہت خوش تھی، ہنس رہی تھی، رقص کر رہی تھی، ہم نے سوچا بھی نہیں تھا کہ یہ خوشی جنازے میں بدل جائے گی اور وہ عروسی لباس کے بجائے کفن پہن لے گی۔
واضح رہے اچانک موت کا رجحان حال ہی میں پھیل گیا ہے اور اس کے رونما ہونے کی طبی اور سائنسی وجوہات پر سوالات اٹھنے لگے ہیں، ڈاکٹرز نے نوجوانوں کو کچھ ایسی عادات سے خبردار کیا جو ان کی جان لے سکتی ہیں۔