قاہرہ: مصر میں ‘الجونا’ فلم فیسٹول کے مرکزی ہال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہال میں موجود ہر چیز کو جلا کر خاکستر کردیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصر کے ریڈ سی ریزورٹ کے مقام پر مذکورہ فلم فیسٹول کا انعقاد کیا گیا تھا تاہم نامعلوم وجوہات کی وجہ سے اچانک پورا ہال آگ کی لپیٹ میں آگیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ آگ اس جگہ لگی جہاں کل تقریب ہونا تھی، تاہم متعلقہ اداروں نے فوری طور پر واقعے کا نوٹس لیا اور ریسکیو ٹیموں نے آگ بجھائی۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ کر آگ بجھا دی، حادثے کے باوجود فیسٹیول شیڈول کے مطابق جاری رہے گا۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا بھی آغاز کردیا اور آگ لگنے کی اصل وجہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔
Watch: A massive fire has broken out in the main hall of the El Gouna Film Festival site in Egypt, one day ahead of the opening ceremony, according to local media reports. #GFF https://t.co/13Z78ZM5ik pic.twitter.com/J1HYCjLSj8
— Al Arabiya English (@AlArabiya_Eng) October 13, 2021