پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

مصر کا اسرائیل کو کرارا جواب

اشتہار

حیرت انگیز

مصر نے اسرائیل کے اس دعوے پر جوابی وار کیا ہے وہ رفح بارڈر کی بندش کا ذمہ دار ہے۔

مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری نے غزہ میں انسانی بحران کے لیے قاہرہ کو مورد الزام ٹھہرانے کی اسرائیل کی کوشش کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ سے مصر جانے والی رفح سرحد پر قبضہ اور اس کے ساتھ ساتھ اس علاقے میں اس کی فوجی کارروائیاں امداد کے غزہ میں داخل نہ ہونے کی بنیادی وجوہات ہیں۔

- Advertisement -

اسرائیل کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مصر کو غزہ کے ساتھ رفح بارڈر کراسنگ کو دوبارہ کھولنے کے لیے "قائل” کرنا چاہیے تاکہ "بین الاقوامی انسانی امداد کی مسلسل ترسیل کی اجازت دی جا سکے۔”

اسرائیل کاٹز نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ کی پٹی میں انسانی بحران کو روکنے کی کلید اب ہمارے مصری دوستوں کے ہاتھ میں ہے غیر ملکی ناقدین جو اسرائیل کو پٹی میں انسانی صورتحال کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں وہ گمراہ ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں