اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ایک ہزار سے زائد قیدیوں کو پھانسی دینے والا جلاد چل بسا

اشتہار

حیرت انگیز

قایرہ: سزائے موت کے ایک ہزار سے زائد قیدیوں کو موت کے گھاٹ اتارنے والا مصر کا عالمی ریکارڈ یافتہ جلد حسین قرنی عرف عشماوی انتقال کرگیا۔

عرب میڈیا کے مطابق عشماوی کا شمار مصر کے مشہور جلادوں میں ہوتا تھا جس نے سزائے موت کے 1070 قیدیوں کو موت کی سزا پر عملدرآمد کراتے ہوئے انہیں منطقی انجام تک پہنچایا۔

دو دہائیوں تک قیدیوں کو موت کی ابدی نیند سلانے کی ملازمت سے وابستہ عشماوی کو پھانسی کے مناظر انجام دینے کے لیے متعدد فلموں اور سیریز میں بھی استعمال کیا گیا۔

عشماوی نے اپنی ملازمت کے دوران جن 1070 قیدیوں کی سزائے موت کے فیصلے پر عملدرآمد کروایا ان میں 20 فیصد وہ خواتین بھی شامل ہیں جنہوں نے اپنے شوہروں کو قتل کیا۔

زیادہ قیدیوں‌ کو موت کے گھاٹ اتارنے پر عشماوی کا نام گینز بک میں بھی شامل کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں