اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

فرعون کے دور کی اہم چیز مصر میں‌ زیر استعمال

اشتہار

حیرت انگیز

قاہرہ: مصر کے شمالی شہر المحلہ میں فرعون کے دور کا 3 ہزار سال پرانا قدیمی پتھر دریافت ہوا ہے، جو قصاب کی دکان پر گوشت کاٹنے کے لیے استعمال کیا جارہا تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق مصر کے محکمہ آثار قدیمہ سے تعلق رکھنے والی خاتون مصری کی شہر المحلہ میں گھوم رہیں تھیں کہ اُن کی نظر قصاب کی دکان پر رکھے گوشت کی کٹائی کے لیے استعمال ہونے والے پتھر پر پڑی۔

خاتون نے جب پتھر دیکھا تو مسرت کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ آثار قدیمہ کو آگاہ کیا، انہوں نے بتایا کہ یہ پتھر ہزاروں سال پرانا یعنی فرعون کے دور کا ہے جو تقریبا تین ہزار سال قبل استعمال ہوتا تھا۔

- Advertisement -

stone-1

محکمہ آثار قدیمہ کو جب اس بات کی خبر ملی تو سیکیورٹی فورسز کو فوری طور پر اس کی اطلاع دی گئی جس کے بعد انتظامیہ کی ہدایت پر اس پتھر کو سخت سیکیورٹی کی موجودگی میں بہببت الحجر کے عجائب گھر منتقل کردیا گیا۔


پڑھیں: ’’ مصر میں 7ہزار سال پرانا قدیم شہر دریافت ‘‘


شہری انتظامیہ کے نمائندے ابو النجا کے مطابق یہ تیسویں صدی کا قدیمی پتھر ہے جس کی نشاندہی خاتون نے کی، اب یہ پتھر سیکیورٹی فورسز کی موجودگی میں عجائب گھر منتقل کیا جارہا ہے کیونکہ اب یہ قدیمی ورثے میں شامل کیا جائے گا۔

stone-2

انہوں نے کہا کہ ’’یہ پتھر تیسویں صدی میں مصر کے دارلحکومت سمنود شہر میں موجود تھا، اب اس کا جائزہ لینے کے لیے آثار قدیمہ کے ماہرین کی ایک ٹیم تشکیل دے دی ہے جو اس پر کام کرے گی‘‘۔


مزید پڑھیں: ’’ مصر کا قدیم جادو ترجمہ کرلیا گیا ‘‘


مصر کے عجائب گھر میں کئی سو سال پرانی قدیمی چیزیں موجود ہیں اسی میوزیم میں قدیم مصری دیوی عیسیس کا مندر بھی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں