منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

مصری حکومت اپنے شہریوں کو سستی روٹی فراہم کرے گی

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا کو مہنگائی کا سامنا ہے ایسے میں مصر کی حکومت نے اپنے شہریوں کو رعایتی نرخوں پر سستی روٹی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق مصر کی حکومت نے ملک میں بڑھتی مہنگائی پر قابو پانے کیلیے اپنے شہریوں کو سبسڈی سسٹم کے تحت رعایتی قیمت پر روٹی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مصر کے وزیر خوراک علی المصیلحی نے کہا ہے کہ ایسے مقامی شہری جو روٹی کی سبسڈی سسٹم کا حصہ نہیں ہیں انہیں بھی 90 گرام کی روٹی اصل لاگت پر فراہم کی جائے گی جس کے لیے انہیں پری پیڈ کارڈز جاری کیے جائیں گے۔

وزیر خوراک کا کہنا تھا کہ ابھی تک روٹی کی قیمت متعین نہیں کی گئی ہے تاہم یہ ایک مصری پونڈ سے کم ہی ہوگی اور اس کا آغاز جاری ہفتے میں ہی متوقع ہے۔

علی المصیلحی نے بتایا کہ حکومت کا گندم کی نئی فصل کی کٹائی کے بعد 40 لاکھ ٹن گندم خریدنےکا منصوبہ ہے جب کہ گزشتہ سال 4.2 ملین ٹن گندم خریدی تھی۔

واضح رہے کہ مصر نے عالمی مالیاتی فنڈ سے 3 ارب ڈالر کا امداد پیکیج حال ہی میں حاصل کیا ہے۔

اس ملک کی مجموعی آبادی 104 ملین ہے جب کہ حکومت پہلے ہی 70 ملین سے زیادہ شہریوں کو سبسڈی روٹی فراہم کر رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں