تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ریاض: منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار برزگ خاتون باعزت بری

قاہرہ/ریاض :  منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار 75 سالہ مصری خاتون کو سعودی عرب کی عدالت نے باعزت بری کرتے ہوئے سرکاری خرچ پر رواں برس جج کی ادائیگی کی پیش کش کردی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی عدالت نے 4 ماہ قبل عمرے کی غرض سے سعودی عرب آنے والی عمر رسیدہ مصری خاتون ’سعدیہ‘ کو منشیات اسمگلنگ کیس میں باعزت بری کرتے ہوئے مصر واپس مصر روانہ کردیا ہے۔

عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ 75 سالہ ’سعدیہ عبد السلام‘ بدھ کے روز مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے بین الااقوامی ہوائی اڈے پر پہنچی تو ان کے اہل خانہ اور دیگر افراد نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

عربی خبر رساں ادارے کے مطابق 75 سالہ بزرگ خاتون نے مصری ہوائی اڈے پر میڈیا دے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے یقین نہیں ہورہا کہ میں واپس اپنے وطن پہنچ گئی ہوں، میں غلط تھی خدا نے مجھے بچالیا‘۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سعدیہ عبد السلام کا تعلق مصر کے گاؤں دارین سے ہے، جو رواں برس مارچ سے خبروں کا حصّہ بنی جب انہیں عمرے کے دوران سعودی عرب کے بین الااقوامی ہوائی اڈے پر منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ خاتون نے اپنا دفاع کرتے ہوئے حکام کو بتایا کہ ’میں عمرہ کرنا چاہتی تھی، اسی بات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میرے پڑوسی نے عمرے کے تمام اخراجات اٹھانے پورے کرنے کا وعدہ کیا اور انتظامات مکمل ہونے کے بعد ایک تھیلا دیا جسے جدہ کے ہوائی اڈے پر کسی شخص کو دینا تھا۔

عمر رسیدہ خاتون سعدیہ کے مطابق انہیں بتایا کہ بیگ میں حاملہ اہلیہ کے کچھ کپڑے ہیں جو سعودی عرب میں ہے اور اس بیگ کو خاتون تک پہنچانا ہے۔

سعدیہ عبد السلام نے بتایا کہ ’سعودی عرب کے ینبو ہوائی اڈے پر مجھے گرفتار کرلیا گیا اور جب حکام نے میرے سامان کی تلاشی لی تو توقع برخلاف ایک بیگ میں سے 75 ہزار ‘ٹراما ڈول‘ نامی نشہ آور گولیاں اور دیگر منشیات برآمد ہوئی‘۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مصری حکام نے خاتون کی گرفتاری کے بعد واقعے کی تحقیقات کی اور منشیات اسمگلنگ کے اصل مجرم کر گرفتار کرلیا۔ جس کے بعد سعودی حکومت نے عمر رسیدہ مصری خاتون کو باعزت بری کرتے ہوئے سعودی حکومت کے خرچے پر رواں برس جج کرنے کی پیشکش کی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -