جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

لائیو ویڈیو کے دوران ایک شخص نے خود کو آگ لگا دی

اشتہار

حیرت انگیز

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں حکومتی بدعنوانیوں پر ایک شخص نے احتجاجاً خود کو آگ لگا لی اور واقعے کی پوری ویڈیو سوشل میڈیا پر لائیو دیکھائی۔

دل دہلا دینے والا واقعہ شہر کے وسط میں واقع مشہور تحریر اسکوائر میں پیش آیا جہاں حکومتی کرپشن کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ادھیڑ عمر شخص نے خودسوزی کی کوشش کی۔

محمد حسینی نامی شخص دن دیہاڑے تحریر اسکوائر پر چیختا چلاتا رہا اور حکومت کو چور قرار دیتا رہا۔ وہ چیخ چیخ کررہا تھا کہ حکومت چور ہے، کرپٹ ہے، مصر دنیا کا امیر ترین ملک ہے لیکن یہ چوروں کے ہاتھ میں آگیا ہے، حکومتی کرپشن کی وجہ سے ملک تباہی کی طرف ہے۔

- Advertisement -

خودسوزی سے قبل وہ شخص فیس بک پر لائیو ویڈیو چلاتا رہا اور یہ 20 منٹ کی ویڈیو اس وقت ختم ہوئی جب اس نے خود کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی۔

قریبی عمارت سے بنائی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آگ لگانے کے بعد وہ شخص زمین پر گرِ جاتا ہے اور قریب کھڑے سیکورٹی گارڈز اس کی مدد کو لپکتے ہیں، اسی اثنا میں پانی کے ٹینک سے پائپ کے ذریعے پانی سے آگ بجھائی جاتی اور جھلسے ہوئے شخص کو اسپتال منتقل کیا جاتا ہے۔

https://twitter.com/NohaAbd02779097/status/1326908704323678212?s=20

حکام نے واقعے پر کوئی ردعمل نہیں دیا البتہ جھلسا ہوا شخص اسپتال میں زیر علاج ہے۔بتایا گیا ہے کہ کچھ عرصے قبل ہی یہ شخص جیل سے رہا ہو کر آیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں