اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

شادی سے انکار پر یونیورسٹی میں طالبہ قتل

اشتہار

حیرت انگیز

مصر کی المنصورہ یونیورسٹی میں شادی سے انکار پر طالبعلم نے چاقو کے وار سے ساتھی طالبہ کو بے قتل کر دیا۔

قتل کا لرزہ خیز واقعہ آرٹس فیلکٹی کے سامنے اس وقت پیش آیا جب لڑکی گھر جانے کے لیے بس اسٹاپ کی طرف بڑھ رہی تھی۔

عینی شاہدین کے مطابق جب لڑکے نے لڑکی پر حملہ کیا تو کچھ لوگوں نے اسے روکنے کی کوششیں کیں جو ناکام رہیں اور اس نے گردن پر چاقو کا وار کیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی اور اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گئی۔

طالبہ نیرا کو نوجوان کی شادی کی تجویز سے انکار کرنے پر موت کے گھاٹ اتارا گیا۔ پولیس نے عادل نام ملزم کو گرفتار کر کے پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے۔

پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ ملزم نے دوران تفتیش اعترافِ جرم کر لیا ہے اور واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے، استغاثہ نے مقتولہ کے اہل خانہ، دوستوں اور گواہوں کے بیانات قلمبند کیے ہیں۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ نیرا اشرف کو ملزم نے کئی بار ہراساں کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں جس کی درخواست پولیس کو دی گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں