تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

چہرہ سیاہ کر کے اپنی ہی بچی کو ڈرانا، یوٹیوبر کو پرینک ویڈیو مہنگی پڑ گئی

قاہرہ: بچوں کو خوف زدہ کرنے والی ویڈیوز بنانے پر مصر سے تعلق رکھنے والے یوٹیوبرز کو جیل جانا پڑ سکتا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق مصر سے تعلق رکھنے والے یوٹیوبرز نے کچھ نیا کرنے کے لیے ایک نئے انداز سے مزاحیہ ویڈیو بنائی جس میں انہوں نے چہرے سیاہ کر کے اپنی ہی بچی کو  ڈرایا تھا۔

رپورٹ کے مطابق احمد حسان اور اُن کی اہلیہ زینب کو اس ویڈیو کی بنیاد پر جیل کی سزا ہوسکتی ہے۔

بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں اور قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ پرینک ویڈیو میں احمد حسان اور اہلیہ زینب نے اپنی بیٹی کو بھی ڈرایا اور پھر وہ ہنستے رہے۔

ماہرین کے مطابق اس ویڈیو میں بچوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی جس کی وجہ سے یوٹیوبر جوڑے کو حوالات کی ہوا کھانی پڑ سکتی ہے۔

مصر میں بچوں اور ماؤں کے امور کے لیے قائم کی جانے والی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر سحر السنباتی کا کہنا تھا کہ ’اس ویڈیو کی وجہ سے کوئی حادثہ پیش آسکتا تھا، زینب کی بیٹی بھی بہت زیادہ خوفزدہ ہوگئی تھی‘۔

انہوں نے کہا کہ کاؤنسل کے ممبران نے ویڈیو کا نوٹس لیا اور پبلک پراسکیوٹر کے دفتر میں درخواست جمع کرادی ہے جو اپنی تفتیش مکمل کرے گا اور اگر انہیں محسوس ہوا تو پھر احمد حسان ، اہلیہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

ویڈیو میں بچی خاتون کو پہچاننے سے انکاری تھی جبکہ زینب (ویڈیو بنانے والی خاتون) اُسے مسلسل ڈرانے کی کوشش کررہی تھیں اور پھر انہوں نے اپنی بچی کو زبردستی گود میں اٹھا لیا جس کی وجہ سے وہ خوفزدہ ہوئی اور پھر دھاڑیں مار کر رونے لگی تھی۔

انٹرنیٹ پر جب یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا صارفین نے یوٹیوبر جوڑے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں بے شرم قرار دیا۔ صارفین نے لکھا کہ پانچ لاکھ سبکرائبرز ہونے کے باوجود اس طرح کی ویڈیو بنانا بہت ہی گھٹیا حرکت ہے۔

Comments

- Advertisement -