اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’احسان فراموش‘ میں مومنہ اقبال ’فلک‘ کا کہنا ہے کہ میں وہی کروں گی جو میں چاہتی ہوں۔
ڈرامہ سیریل احسان فراموش میں ہمایوں اشرف (کبیر)، مومنہ اقبال (فلک، منفی کردار)، دانیہ انور (عالیہ)، مشال خان (نوال)، سلمان سعید، عتیقہ اوڈھو، صدف احسان، جاوید اقبال، ظفر محمود ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض سید فیصل بخاری نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی طاہر نذیر نے لکھی ہے۔
گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ’کبیر ناراض فلک کو منا کر گھر لے جارہے ہوتے ہیں لیکن وہ ابھی بھی سدھری نہیں ہیں اور ان کی انا برقرار ہے۔‘
فلک کی والدہ انہیں سمجھاتی ہیں اور کہتی ہیں کہ گھروں میں اونچ نیچ ہوتی رہتی ہیں ان سب باتوں کو درگزر کرنا سیکھو، کوئی بھی بات ہو درگزر کردینی چاہیے۔
عالیہ کہتی ہیں کہ ’مجھے بہت خوشی ہوئی ہے کہ تم آگئیں بہت اچھا فیصلہ کیا ہے۔‘ فلک کہتی ہیں کہ ’سب چاہتے تھے کہ میں آجاؤں تو مجھے آنا ہی پڑا۔‘
کبیر کے جاتے ہی فلک کہتی ہیں کہ ’لیکن کچھ وقت کے لیے آئی ہوں، آپ کو کیا لگتا ہے جو سب چاہتے ہیں میں وہی کروں گی، بالکل نہیں میں وہی کروں گی جو میں چاہتی ہوں۔‘
وہ کہتی ہیں کہ ’کہانی میں ٹوئسٹ میں لے آؤں گی، وعدہ کرتی ہوں کہ ایک دن آپ خود کہیں گی جاؤ فلک علیحدہ ہوجاؤ۔‘
کیا فلک اور عالیہ کے درمیان تعلقات بہتر ہوسکیں گے؟ کیا فلک کا راز کبیر اور توقیر کو پتا چل سکے گا؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط دیکھیں۔