تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

’احسان ہے تمہارا‘ ٹچ بٹن کا گانا ریلیز

اے آر وائی فلمز، سلمان اقبال فلمز، شوٹنگ اسٹار اسٹوڈیو کی پیشکش فلم ٹچ بٹن کا پہلا گانا جاری کردیا گیا ہے۔

فلم ٹچ بٹن میں اداکار فرحان سعید ایمان علی، فیروز خان، سونیا حسین، سہیل احمد، عروہ حسین، مرینہ خان، گل رعنا ودیگر اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

ٹریلر دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ فلم میں رومینس، مزاح اور ایکشن سب موجود ہیں۔

فلم میں فرحان سعید پنجاب کے گاؤں سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ فیروز خان ترکیہ میں ریسٹورنٹ میں کام کرتے ہیں، ترکی سے پنجاب تک یہ دلچسپ کہانی شائقین کے دل موہ لے گی۔

ٹچ بٹن میں اب فرحان سعید اور ایمان علی پر فلمایا گیا گانا ’احسان ہے تمہارا تم ملے، ارمان تھا تمہارا تم ملے‘ جاری کردیا گیا ہے۔

واضح‌ رہے کہ دو روز قبل آرٹس کونسل میں منعقدہ تعارفی تقریب میں اداکارہ ایمان علی نے بتایا تھا کہ میں ہمیشہ مقدار کے بجائے معیار پر توجہ دیتی ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا یہی وجہ ہے کہ کم کم اسکرین پر نظر آتی ہوں۔ میرے مداح مجھے نئی ’ٹچ بٹن‘ میں دلچسپ کردار میں دیکھیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں ایمان علی کا کہنا تھا کہ مجھے ابتداء میں ماڈلنگ سے شہرت ملی، بعد ازاں میں نے فلموں اور ڈراموں میں کام شروع کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کراچی اور لاہور میں زیادہ وقت گزارا ہے۔ دونوں ہی شہر مجھے اچھے لگتے ہیں۔

ایمان علی نے کہا کہ فرحان سعید، سونیا حُسین اور فیروز خان نے بھی فلم میں عمدہ کام کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -