ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

احساس راشن رعایت پورٹل رجسٹریشن کیلئے کھول دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : احساس راشن رعایت پورٹل رجسٹریشن کیلیے کھول دیا گیا ، کم آمدنی والے گھرانے درخواستیں پورٹل پر آن لائن جمع کروا سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق احساس راشن رعایت رجسٹریشن پورٹل کا اجرا کردیا اور پورٹل رجسٹریشن کیلیے کھول دیا گیا ، معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نے اسلام آباد میں ایک کریانہ دکاندار کی درخواست خود درج کروائی، نیشنل بینک ٹیم کےاعلیٰ افسران بھی ان کےہمراہ تھے۔

اس موقع پر ڈاکٹرثانیہ نے کہا کہ کم آمدنی والے گھرانے درخواستیں پورٹل پر آن لائن جمع کرواسکتے ہیں، فی گھرانہ ایک ہی درخواست جمع ہوگی، ہرگھرانہ ایک فرد کو چنے گا۔

- Advertisement -

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ موبائل سم گھرانےکے اسی فرد کےنام پررجسٹرہو، صرف رجسٹرڈ فرد راشن رعایت حاصل کرسکے گا، درخواست کے بعد اہلیت کے پیغامات 8171 سے بھجوا دیے جائیں گے۔

انھوں نے مزید کہا آٹا،خوردنی تیل، دالوں پر ماہانہ ایک ہزار کی رعایت حاصل کرسکیں گے، کریانہ دکانداروں کی رجسٹریشن کیلئے بینک اکاؤنٹ نمبرفراہم کرنا ضروری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں