تازہ ترین

احساس انڈرگریجویٹ پروگرام، پی ٹی آئی کی قرارداد مسترد

احساس انڈر گریجویٹ پروگرام جاری رکھنے اور 10 ہزار نئے طلبا کے اندراج سے متعلق قرارداد مسترد کر دی گئی۔

احساس انڈرگریجویٹ پروگرام جاری رکھنے سے متعلق قرارداد پی ٹی آئی کی سینیٹر ثانیہ نشتر نے ایوان بالا میں پیش کی۔

حکومتی نے احساس انڈر گریجویٹ پروگرام جاری رکھنے اور نئےاندراج سے متعلق قرارداد کی مخالفت کی۔ احساس انڈر گریجویٹ پروگرام جاری رکھنےکی مخالفت میں 26 جبکہ حق میں 18 ووٹ آئے۔

پی ٹی آئی اراکین نے سینیٹرثانیہ نشتر کی قرارداد مسترد ہونے پر احتجاج کیا اور دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مطالبے پر کہا کہ جو اس قرارداد کے حق میں ہے وہ کھڑا ہو جائے، قرارداد کے حق میں 18 اور خلاف 26 اراکین ہے قرارداد مسترد سمجھی جاتی ہے۔

Comments

- Advertisement -