پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر احسان اللّٰہ کامیاب سرجری کے بعد صحت یابی کی جانب گامزن ہیں جلد ہی ان کا ری ہیب شروع ہونے کی امید ہے۔
قومی پیسر کی صحتیابی سے متعلق ذرائع نے انکشاف کیا کہ سرجری کے بعد احسان اللہ کی کہنی پر لگا پروٹیکٹر ایک ماہ بعد اتار دیا جائے گا پھر ان کے ری ہیب کا عمل شروع ہو گا۔
اس حوالے سے احسان اللّٰہ کا کہنا تھا کہ میرے تمام مداح دعا کریں کہ جلد صحت یاب ہو کر اچھی طرح سے کم بیک کروں۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل میں شاندار پرفارمنس سے پاکستان ٹیم میں جگہ بنانے والے احسان اللّٰہ کو کہنی میں انجری ہوئی تھی، گزشتہ ماہ ان کی کہنی کی سرجری کی گئی تھی۔