اسلام آباد: لاک ڈاؤن سے متاثرہ مزدوروں اور کمزور طبقوں کی مدد کے لیے شروع کیے گئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں پاکستان کی معاونت کے لیے امریکا نے 50 لاکھ ڈالر امداد کرنے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکا کا کورونا وبا میں غربت میں کمی کیلئےپاکستان کےساتھ اشتراک ہوا ہے، غذائیت کی کمی کا شکار بچوں کیلئےتیارشدہ 336میٹرک ٹن خوراک پروگرام کااعلان کرتے ہوئے امریکی سفیر نے کہا کہ کمزور افراد کومعاشی نقصانات سےمحفوظ بنانےکی کوشش کر رہے ہیں۔
امریکی سفیر جونز پال نے کہا کہ احساس کیش پروگرام کی معاونت کیلئے50لاکھ ڈالرکی نئی امداد دیں گے جب کہ کورونا سے متعلق پاکستان کو ڈیڑھ کروڑ ڈالر کےفنڈز دیے جائیں گے۔
"Together we can stop the spread of this deadly disease to protect our loved ones & regain our prosperity and freedom," said U.S. #AmbJones, announcing more than $8 million in new U.S. govt contributions to fight #coronavirus in #Pakistan. Watch the video: https://t.co/QjB1ebJJUV pic.twitter.com/dRnVyjo0RU
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) April 17, 2020
اس سے قبل 17 اپریل کو ایک ٹوئٹ میں امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکا 80 لاکھ ڈالر کی نئی امداد کے ساتھ پاکستان کی مدد کررہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا کا پھیلاؤ روکنے اور متاثرہ افراد کی دیکھ بھال میں امریکا پاکستان سے تعاون کر رہا ہے۔