The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم نے کفالت پروگرام سے مستفید افراد کی تعداد میں اضافے کی منظوری دے دی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کفالت پروگرام سے مستفید افراد کی تعداد میں اضافے کی منظوری دے دی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت احساس کفالت پروگرام سے متعلق اجلاس ہوا جس میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور معاون خصوصی تخفیف غربت ثانیہ نشتر نے شرکت کی۔

وزیراعظم عمران خان نے احساس کفالت پروگرام سے سہولت حاصل کرنے والوں کی تعداد 46 لاکھ سے بڑھا کر 70 لاکھ کرنے کی منظوری دی۔

ثانیہ نشتر نے وزیراعظم کو بریفنگ دی کہ کورونا وبا سے معاشرے کے کمزور طبقات کی مشکلات بڑھ رہی ہیں، دنیا بھر کے ممالک نے وبا کی پیش نظر عوامی فلاح کے لیے معاشی پیکیج دئیے ہیں۔

وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ پاکستان کا شمار ان کامیاب ممالک میں ہوتا ہے جس نے وبا کا کامیابی سے مقابلہ کیا، حکومت نے فلاح عامہ کے لیے کورونا وبا کے پیش نظر اضافی امداد مختص کی، بین الاقوامی اداروں اور اقوام عالم پاکستان کے اقدامات کو سراہا رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت حکومت کی تمام تر توجہ معاشی بہتری پر مرکوز ہے، شہریوں کی حفاظت، معاشی سرگرمیوں میں استحکام، اضافہ دونوں مقصود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا سے پیدا ہوئے حالات کا سب سے زیادہ بوجھ غریب عوام پر پڑ رہا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ احساس کے دائرہ کار میں ممکنہ حد تک توسیع کی جائے، وزیراعظم نے احساس کفالت پروگرام کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں