بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

کفالت مستحقین کی تعداد 43لاکھ سے بڑھاکر 70لاکھ کردی، ثانیہ نشتر کی بریفنگ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے بتایا کہ کفالت مستحقین کی تعداد 43 لاکھ سے بڑھا کر 70 لاکھ کردی گئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے سماجی بہبود ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس کفالت پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب میں وزیراعظم عمران خان بھی موجود تھے جنہیں بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ خواتین کی سہولت کےلیے احساس کفالت پروگرام متعارف کرایا گیا۔

معاون خصوصی نے بتایا کہ سہولت سے خواتین کو بینکوں کے چلر نہیں لگانے پڑیں گے کیونکہ خواتین کو ان کی سہولت کےلیے ڈیجیٹل والٹ فراہم کردئیے گئے ہیں۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ کفالت مستحقین کی تعداد 43 لاکھ سے بڑھا کر 70 لاکھ کردی گئی ہے۔

انہوں نے کفالت پروگرام کے ڈیجیٹل نیٹ ورک کو سائبر حملوں سے بچانے کے متعلق کہا کہ ہم نے نیٹ ورک کو ہیکرز سے بچانے کےلیے بھی موثر اقدامات اٹھائے ہیں جبکہ ڈیجیٹل پروگرام سے فراڈ الرٹ کو مزید مستحکم بنادیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت مختلف مسائل کو حل کرلیا گیا ہے اور عوامی آگاہی کیلئے مختلف اداروں کے سربراہوں کیساتھ ریڈیو پروگرام کررہے۔

معاون خصوصی ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ رجسٹرڈ مستحق کی وفات کے بعد وارث کے اندراج کا لائحہ عمل مرتب کرلیا ہے۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی بریفنگ کے بعد وزیراعظم عمران خان نے احساس کفالت توسیع پروگرام کے حوالے سے سوالات بھی کیے،جبکہ احساس کفالت پروگرام سے مستفید ہونے والوں سے بھی گفتگو کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں