وفاقی کابینہ کی اسٹار پرفارمر ثانیہ نشتر نے احسان راشن رعایت سے مستفید ہونے کا آسان طریقہ بنادیا۔
اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ تین سال قبل وزیراعظم نے غربت میں کمی کا ٹاسک سونپا تھا، خوشی ہے محنت سے لوگوں کو فائدہ مل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کو تعلیمی وظائف، کفالت کے لیے 13 ہزار روپے بھی دیے جارہے ہیں۔
ثانیہ نشتر نے بتایا کہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا انڈر گریجویٹ پروگرام بھی جاری ہے، احسان راشن پروگرام کے تحت 30 فیصد تک سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ احساس راشن پروگرام سے مستفید ہونا چاہتے ہیں وہ اپنا شناختی کارڈ نمبر 8171 پر اگلے ہفتے سے جب دوبارہ سے سروس کھلے تو اس پر بھیجیں۔
مستحق افراد جب مخصوص کریانہ اسٹور پر جائیں گے جہاں احساس راشن کا بورڈ لگا ہوگا یا پھر یوٹیلٹی اسٹور پر جائیں گے تو تین چیزوں پر رعایت ملے گی۔
اسٹورز سے مستحق افراد کو آٹے پر 22 روپے فی کلو، دالوں پر 55 روپے فی کلو، تیل یا گھی کوئی بھی برانڈ ہو 105 روپے فی کلو رعایت ددی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ ایک ماہ میں ایک خاندان کو ایک ہزار کی رعایت دی جائے گی۔
ثانیہ نشتر نے مزید کہا کہ ٹاپ تھری میں آنے پر خوشی ہے، میں نے اور میرے ساتھیوں نے جو محنت کی اس کا ثمر ملا ہے اور لوگوں کو بھی فائدہ ہورہا ہے۔