جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

فوجی شہداء کے فنڈ میں خورد برد کا ملزم ریمانڈ پرحوالہ پولیس

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : احتساب عدالت نے فوجی جوانوں اور شہداء کے فنڈز خورد برد کرنے کے ملزم کو ایک دن کے جسمانی ریمانڈ پر نیب حکام کے حوالے کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق فوجی جوانوں اور شہداء کے فنڈز خرد برد کرنے کے ملزم حماد کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔

ملزم کے خلاف 16 ارب روپے کی خوردبردکا الزام ہے۔ نیب حکام کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزم حماد نے ڈی ایچ اے حکام کے ساتھ معاہدے کے تحت پچیس ہزار کینال اراضی کا حصول اور ترقیاتی کام کرنا تھا،.

- Advertisement -

ملزم نے معاہدے کی خلاف ورزی اور دھوکہ دہی سے کام لیتے ہوئے پچیس ہزار کنال کی بجائے تیرہ ہزار کنال اراضی حاصل کی۔

نیب حکام کے مطابق ملزم نے ر قم ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل کر کے فوجی جوانوں اور شہدا کو ان کے قانونی حق سے محروم کیا۔

نیب کی جانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، جس پر عدالت نے ملزم حماد کو ایک دن کے جسمانی ریمانڈ پر نیب حکام کے حوالے کردیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں