تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کلام عید: چلو پھر سے مسکرا دیں!

عید آئی ہے کیسی دھوم دھام سے

مناتے ہیں مسلمان ،

اسے بڑی شان سے

کہیں بنتی ہیں سوّیاں

تو کہیں شیر خورما

سجتا ہے دستر خوان پر،

بریانی اور قورمہ

نت نئے رنگوں کی

پوشاک ہے پہنی جاتی

رنگِ حنا ہاتھوں کی ،

زینت بھی ہے بڑ ھاتی

ہنسنا ، ہنسانا ، ملِنا ، ملانا

پر دیکھو یہ نہ بھول جانا

رکھنا خیال اُنکا ،

جو ہیں نادار

بے بس و مجبو ر ۔ ۔ ۔ اور لاچار

دے دینا دسترخوان پر تھوڑی سی جگہ اُنکو

دینا تحفے میں کچھ کپڑے ،

ہو ضرورتِ لباس جنکو

بُھلا کر ساری ناراضگیاں

پہل کرکے مل لینا

اور جو چاہو خود کی معافی،

تو سیکھو معاف کرنا

منظور تھی شہادت جنکی

ماہِ صیام میں خدا کو

جدا وہ لوگ ہوئے حادثے میں

عظیم تر ’ ’الوداع“ کو

سائے میں اپنی رحمتوں کے

رکھے سب کو ربِ ذوالجلال

دیکھا جو عید کا ہلال،

آیا یہ دل میں خیال

مٹ جائے ہر دکھ زمانے سے

جو کرلیں سب ،

سب کا خیال!

شاعرِامن

کاشف شمیم صدیقی

Comments

- Advertisement -