جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

29 مارچ کو شوال کا چاند نظر آنا ناممکن۔۔ عالمی ادارے کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کا کہنا ہے کہ شوال کا چاند 29 مارچ کو نظر آنا ناممکن ہے۔

خلیجی میڈیا کے مطابق بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے تصدیق کی ہے کہ شوال کا چاند 29 مارچ بروز ہفتہ کو عرب اور اسلامی دنیا کے تمام خطوں میں نظر آنا ناممکن ہوگا اس کی وجہ یہ ہے کہ چاند سورج سے پہلے ڈوب جائے گا، اور کنکشن غروب آفتاب کے بعد ہوگا۔

ان فلکیاتی حالات کی وجہ سے، 29 مارچ کو ہلال کا مشاہدہ کرنا چاہے وہ آنکھ سے ہو، دوربینوں سے یا کسی اور ذریعے سے – ناممکن ہو جائے گا۔

جن ممالک کو شوال کے آغاز کی تصدیق کے لیے حقیقی نظارے کی ضرورت ہوتی ہے ان کے لیے رمضان المبارک 30 دن تک بڑھنے کا امکان ہے، جس سے عید الفطر 31 مارچ پیر کو ہوگی۔

کچھ ممالک اپنے روایتی چاند دیکھنے کے طریقوں کی بنیاد پر 30 مارچ بروز اتوار کو عید الفطر کا اعلان کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

یواےای

وفاقی اتھارٹی برائے سرکاری انسانی وسائل (FAHR) نے آج ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں اعلان کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے شعبے کے لیے عید الفطر کی تعطیل یکم سے 3 شوال 1446 ہجری تک ہوں گی اور سرکاری کام 4 شوال کو دوبارہ شروع ہوگا۔

رمضان کا مقدس مہینہ 30 دنوں کے ساتھ ختم ہونے کی صورت میں، 30 رمضان کو ایک اضافی عام تعطیل ہو گی اس طرح عید الفطر کے وقفے کو بڑھا دیا جائے گا۔

پاکستان میں عیدالفطر کب ہو گی؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

پاکستان

وفاقی حکومت نے عید الفطر 2025 کے لیے 3 تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ عید کی تعطیلات 31 مارچ (پیر) سے 2 اپریل (بدھ) تک ہوں گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان تعطیلات کے دوران تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق عید الفطر31مارچ کو ہو گی جس کے لیے ماہِ شوال کا چاند 29مارچ کو 3 بجکر 58 منٹ پر پیدا ہو گا اور 30 مارچ کو رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا اس  وقت چاند کی عمر 27 گھنٹے ہو گی۔

فوکل پرسن محکمہ موسمیات انجم نذیر زیگم نے بتایا کہ ماہ شوال کا چاند با آسانی سے دیکھا جا سکے گا، 30 مارچ کو چاند نظر آ جائے گا، یکم شوال 31 مار کو ہوگی تاہم ماہ شوال کے چاند کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ عید الفطر پر کراچی کا درج حرارت 36 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا کراچی میں عید الفطر کے ایام میں سمندری ہوائیں بحال رہیں گی اور نمی زیادہ ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہو گی۔

ماہرین فلکیات

ماہرین فلکیات نے رمضان المبارک 29 روز اور عید الفطر 31 مارچ کو ہونے کی پیش گوئی کردی۔ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ رواں رمضان المبارک 29 دنوں کا ہوگا جبکہ عید الفطر 31 مارچ کو منائے جانے کا امکان ہے۔

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ ملک میں 30 مارچ کی شام عید الفطر کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔

غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے ہوگی جبکہ چاند نظر آنے کے امکانات واضح ہوں گے، 30 روزے پورے ہونے کی صورت میں عید الفطر یکم اپریل بروز منگل کو ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں