بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کی نماز کے اوقات

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کی نماز کے اوقات جاری کردئیے گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ جمعہ 31 جولائی کو منائی جائے گی، حکومت کی جانب سے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹرز کے لیے عید کی 4 روزہ تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔

یو اے ای کے سرکاری اور نجی ملازمین چار روزہ تعطیلات کے بعد پانچ اگست بروز بدھ کو آفس جوائن کریں گے۔

- Advertisement -

امارات میں عید الاضحیٰ کے اوقات بھی جاری کیے گئے ہیں جس کے مطابق ابوظبی میں عید کی نماز صبح چھ بجکر 7 منٹ پر ادا کی جائے گی، دبئی میں 6 بجکر 3 منٹ، شارجہ میں 6 بجکر 6 منٹ پر شہری نماز عید ادا کریں گے۔

اسی طرح راس الخیمہ میں 6 بجکر تین منٹ، فجیرہ میں چھ بجکر 2 منٹ پر، ام القوین میں چھ بجکر 5 منٹ پر اور ریاست عجمان میں چھ بجکر پانچ منٹ پر نماز عید الاضحیٰ ادا کی جائے گی۔

مزید برآں حکومت کی جانب سے کرونا کے پیش نظر شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر عید الاضحیٰ کے دوران کسی کی جانب سے گھر میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا تو اس پر دس ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں