تازہ ترین

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

حکومت کل سے پٹرول مزید کتنا مہنگا کرنے جارہی ہے؟ عوام کے لئے بڑی خبر

راولپنڈی : پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان...

عیدالاضحیٰ: سعودی عرب میں بڑا اقدام

ریاض: سعودی عرب میں جدہ میونسپلٹی نے عید الاضحیٰ کے انتظامات کی اسکیم پر عمل شروع کر دیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسکیم کے تحت جدہ میں زائرین، مقامی باشندوں اور عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران مملکت کے مختلف علاقوں سے یہاں آنے والوں کو مطلوبہ سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

جدہ میونسپلٹی نے انتباہ بھی جاری کیا ہے عید الاضحیٰ کی مناسبت سے اسکیم کے ذریعے سہولتیں فراہم کی جائیں گی لیکن اس دوران ریستورانوں، کیٹرنگ، بازاروں پر شاپنگ سینٹرز پر بھی کڑی نظر رکھی جائے گی۔ وبا کے پیش نظر کسی بھی قسم کی احتیاطی تدابیر(ایس او پیز) کی خلاف ورزی نہیں ہونے دیں گے۔

میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ قربانی کے لیے جن راستوں(الحرمین روڈ، ھجرہ روڈ اور ھادی الشام روڈ ) سے جانور لائے جاتے ہیں ان پر بھی نگرانی کریں گے۔

عیدالاضحیٰ: سعودی حکومت نے بڑا ریلیف دے دیا

اسی طرح عید گاہوں میں صفائی، مذبوحہ جانوروں کے فضلے پہلی فرصت میں اٹھوانے، تفریحی مقامات اور ساحل سمندر کی صفائی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، یہ وہ مقامات ہیں جہاں شہری جانا پسند کرتے ہیں۔

عید الاضحیٰ اسکیم کے ذریعے پبلک پارک، رفاح عام کے وسائل اور سی فرنٹ کی خصوصی نگرانی ہوگی، کورونا سے بچاؤ کے لیے اسپرے اور ہینڈسینی ٹائزنگ کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -