جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

عیدالاضحیٰ: سعودی حکومت نے بڑا ریلیف دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر پرائیویٹ کیٹرنگ اداروں کو بڑا ریلیف دے دیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں مکہ میونسپلٹی نے عید الاضحی کے دوران پرائیویٹ کیٹرنگ اداروں کو کورونا احتیاطی تدابیر(ایس او پیز) کے تحت قربانی کرنے کی اجازت دی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر مقامی شہری اور مقیم غیرملکی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، وہ سلاٹر ہاؤس کے علاوہ اب پرائیویٹ کیٹرنگ اداروں میں بھی قربانی کرواسکیں گے۔

- Advertisement -

مکہ میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ عید الاضحی اور اگلے 3 روز کے دوران کیٹرنگ ادارے اور سلاٹر ہاؤس میں قربانی کی زیادہ سے زیادہ سہولت دی جائے گی، انتظامیہ کو قوائد وضوابط پر عمل کرنا ہوگا۔ اس ضمن میں خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو ایس او پیز پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لیے ہنگامی دورہ کریں گی۔

پرائیویٹ کیٹرنگ میں جانوروں کا ڈاکٹر ہونا بھی شرط ہے جو جانوروں کا معائنہ کرے گا، انتظامیہ اداروں کے مؤثر لائسنس بھی چیک کرے گی۔

سعودی عرب: عیدالاضحیٰ سے متعلق بڑی خبر!

خیال رہے کہ سعودی عرب کے مختلف ریجنوں اور شہروں میں عیدقرباں سے قبل تیاریاں جارہی ہیں۔ تمام ذیلی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ قربان گاہوں کی نگرانی کے لیے جامع حکمت عمل مرتب کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں