آسٹریلیا نے باضابطہ طور پر بدھ کو عید الفطر کے پہلے دن کے طور پر اعلان کیا ہے جو کہ رمضان المبارک کے اختتام اور شوال کے مہینے کے آغاز کے موقع پر ہے۔
آسٹریلیائی فتویٰ کونسل نے تصدیق کی ہے کہ نئے چاند کی پیدائش منگل 9 اپریل 2024 کو سڈنی اور پرتھ میں مخصوص اوقات میں ہوگی۔
نتیجتاً 9 اپریل بروز منگل رمضان المبارک کا آخری دن ہوگا اور عید الفطر 10 اپریل 2024 بروز بدھ کو منائی جائے گی۔
فتویٰ کونسل نے کہا کہ عید الفطر کی تاریخ کا تعین غروب آفتاب سے پہلے چاند کی پیدائش، غروب آفتاب کے بعد چاند کے غروب ہونے کی مدت اور چاند نظر آنے کے امکان پر مبنی ہے۔ یہ طریقہ ممتاز عالمی سکالرز کونسلز کے اختیار کردہ طریقوں سے مطابقت رکھتا ہے۔
دوسری جانب سعودی عرب میں ماہرین فلکیات نے آج شوال کا چاند نظر نہ آنے کا امکان ظاہر کردیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی ماہرین فلکیات کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مملکت میں عید الفطر بدھ کو ہونیکا امکان ہے، ماہرین فلکیات کہتے ہیں کہ سعودی عرب میں آج شوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔