عیدالفطر کی چھٹیوں میں ایئرپورٹس پر رش سے بچنے اور احتیاط کے حوالے سے ایمرٹس ایئرلائن نے مسافروں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی۔
دبئی میں اپنا سفر شروع کرنے والے مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ہوائی اڈے پر جلد پہنچ جائیں اور جہاں ممکن ہو وہاں پہنچنے کے لیے دبئی میٹرو کا استعمال کریں۔
مسافر اپنے موبائل پر ایمریٹس ایپ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
ایک ڈیجیٹل بورڈنگ پاس جاری کیا جائے گا جب مسافر ایمریٹس ڈاٹ کام کے ذریعے ایپ پر یا آن لائن چیک ان کریں گے۔
چیک ان کاؤنٹر دبئی سے پرواز سے 24 گھنٹے پہلے کھلے رہیں گے، اور مسافر روانگی سے 24 گھنٹے قبل پروازوں کے لیے چیک ان اور سامان چھوڑ سکتے ہیں۔
امریکا جانے والے مسافروں کے لیے، چیک اِن کاؤنٹر پرواز سے 12 گھنٹے پہلے کھلیں گے، جس سے وہ چیک اِن کر سکیں گے اور اپنا بیگ جلد اتار سکیں گے۔
مسافروں کو یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ICD بروک فیلڈ پلیس، دبئی انٹرنیشنل فنانشل سینٹر (DIFC) میں ایمریٹس سٹی چیک ان اور ٹریول اسٹور کو اپنی پرواز سے 24 گھنٹے سے 4 گھنٹے پہلے تک استعمال کریں (سوائے امریکہ جانے والے صارفین کے)۔