بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

پاکستان میں عیدالفطر کب ہو گی؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

اشتہار

حیرت انگیز

ماہرین فلکیات کے بعد محکمہ موسمیات نے بھی ملک میں عیدالفطر 31 مارچ کو ہونے کی پیش گوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق عید الفطر31مارچ کو ہو گی جس کے لیے ماہِ شوال کا چاند 29مارچ کو 3 بجکر 58 منٹ پر پیدا ہو گا اور 30 مارچ کو رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا اس  وقت چاند کی عمر 27 گھنٹے ہو گی۔

فوکل پرسن محکمہ موسمیات انجم نذیر زیگم نے بتایا کہ ماہ شوال کا چاند با آسانی سے دیکھا جا سکے گا، 30 مارچ کو چاند نظر آ جائے گا، یکم شوال 31 مار کو ہوگی تاہم ماہ شوال کے چاند کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ عید الفطر پر کراچی کا درج حرارت 36 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا کراچی میں عید الفطر کے ایام میں سمندری ہوائیں بحال رہیں گی اور نمی زیادہ ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہو گی۔

ماہرین فلکیات

ماہرین فلکیات نے رمضان المبارک 29 روز اور عید الفطر 31 مارچ کو ہونے کی پیش گوئی کردی۔ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ رواں رمضان المبارک 29 دنوں کا ہوگا جبکہ عید الفطر 31 مارچ کو منائے جانے کا امکان ہے۔

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ ملک میں 30 مارچ کی شام عید الفطر کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔

غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے ہوگی جبکہ چاند نظر آنے کے امکانات واضح ہوں گے، 30 روزے پورے ہونے کی صورت میں عید الفطر یکم اپریل بروز منگل کو ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں