جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

عیدالفطر: سعودی حکومت نے نئی پابندیاں عائد کردیں

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی حکومت نے کوروناوائرس کے پیش نظر عیدالفطر کی خریداری کے حوالے سے مختلف امور پر پابندیاں عائد کردیں تاکہ لوگوں کو ہجوم سے بچایا جاسکے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت تجارت نے پابندی عائد کی ہے کہ اب کسی بھی نئی مصنوعات یا سروسز کی لانچنگ سے متعلق کوئی تقریب منعقد نہیں ہوگی، اسی طرح دکانوں یا کمرشل مارکیٹ کے لیے افتتاحی تقریب بھی منعقد نہیں کی جائے گی۔

کسی بھی تجارتی ادارے کو سیل پوائنٹس پر مسابقہ منعقد کرنے نہیں دیا جائے گا۔ جبکہ سوشل میڈیا اسٹارز یا معروف شخصیات کو تجارتی سرگرمیوں کی کوریج کے لیے مدعو کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

- Advertisement -

وزارت تجارت کے ترجمان عبدالرحمن الحسین کا کہنا ہے کہ مذکورہ اقدام لوگوں کے ہجوم یا ازدحام کو روکنے کے لیے اٹھایا گیا ہے کہ تاکہ وائرس کا پھیلاؤ جس حد تک ممکن ہوسکے روکا جائے۔

سعودی عرب: رمضان کے آخری عشرے اور عید پر کرفیو سے متعلق بڑا اعلان

دریں اثنا سعودی وزارت نے عوام سے اپیل کی کہ وہ رش سے بچنے کے لیے مختلف اوقات میں عید کی خریداری کریں، احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے ایسے اوقات میں شاپنگ کریں کہ جب کم لوگ آتے ہوں۔

مذکورہ بالا اصولوں پر عمل کرنے سے وبا کو روکنے میں کافی حد تک معاونت ملے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں