اتوار, جنوری 26, 2025
اشتہار

بڑی عید کی بڑی نشریات صرف اے آر وائی نیوز پر

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی نیوز بڑی عید پر بڑی نشریات لے آیا ہے، ناظرین عید کی خوشیاں دوبالا کرنے کے لیے تینوں دن خصوصی پروگرام دیکھ سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بقر عید کے تینوں دن اے آر وائی نیوز پر نامور فنکاروں، گلوکاروں، کھلاڑیوں اور لکھاریوں کی کھٹی میٹھی باتیں سننے کو ملیں گی، دل چسپ سوالات کی یلغار ہوگی، اورہر دل عزیز فنکار سُر بکھیریں گے، ہنسی کا طوفان برپا ہوگا، قہقہوں کی برسات ہوگی، شاعری وائری ہوگی مدھر دھنوں کے ساتھ۔

تفریح سے بھرپور نشریات کے لیے آپ کو جڑا رہنا ہوگا اے آر وائی نیوز کے ساتھ، عید کے پہلے روز آپ دیکھ سکیں گے ہوشیاریاں میں کرکٹر حارث رؤف کی کھٹی میٹھی باتیں، اداکارہ امر خان کی چلبلی شرارتیں، اور انورمقصود سے مزے مزے کی باتیں، ففٹی ففٹی اور شوشہ کی شہرت، معین اختر سے یاری سب پہ بھاری، اسپورٹس روم میں پاکستان کے کامیاب کپتان مصباح الحق بتائیں گے ساتھی کھلاڑیوں کی محبتیں اورشرارتیں، فاسٹ باؤلر عامر خان کے باؤنسرز۔

- Advertisement -

عید کے دوسرے روز بہروز سبزواری اور ان کی اہلیہ کی ہوشیاریاں آپ کو محظوظ کریں گی، بیگم ناراض ہو جائیں تو بہروز کیسے مناتے ہیں؟ خوب صورت اداکارہ سونیا حسین کو چھپکلی سے بڑا ڈر لگتا ہے، شادی کی باتوں پر کیسے شرمائیں وہ، اور باخبر سویرا میں لگے گا فنکاروں کا میلہ، اداکار نبیل کی ہنسی سے بھرپور گفتگو آپ کی سماعتوں کو زعفران زار کر دے گی۔

ایک ہی گانے سے شہرت کی بلندیوں کو چھولینے والے گلوکار ممتاز مولائی کا موسیقی کی دنیا میں دھماکا ہوگا، کیا واقعی؟ فنکاروں کو تابڑ توڑ سوالات کا سامنا کرنا ہوگا، اداکار شبیر جان کہتے نظر آئیں گے کہ بیگم کو پتا ہے قربانی کے لیے کون سا سا جانور بہتر ہے۔

سیاسی میدان کے کھلاڑیوں سے بھی ہوں گے دل چسپ سوال و جواب، الیونتھ آور کے عید اسپیشل میں دوسرے روز دیکھیے جاوید میاں داد کی سنہری یادیں، وہ اور نواز شریف کیسی کرکٹ کھیلتے تھے؟ معروف اور سنیئر اینکر پرسنز کا ہوگا ٹاکرا، ارشاد بھٹی، محمد مالک اور منصور علی خان کی دل چسپ نوک جھوک ہوگی اور خبر وِد مہر بخاری کے ساتھ دیکھنا نہ بھولیے گا عید اسپیشل کی خصوصی نشریات میں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں