بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

عید کے دنوں میں وارداتوں میں اضافہ ہوتا ہے، آئی جی سندھ کا اعتراف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ عید کے دنوں میں وارداتوں میں اضافہ ہوتا ہے، جون میں کرائم کم ہوا ہے۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور دیگر افسران نے مویشی منڈی کا دورہ کیا، اس موقع پر آئی جی سندھ نے کہا کہ اس سال عیدالاضحیٰ کے سیزن میں وارداتیں کم ہوئی ہیں، جون میں کرائم کم ہوا ہے، یہ پولیس کی محنت ہے۔

انھوں نے کہا کہ تھانوں کی سطح پربہت کام کررہے ہیں، تھانوں کی عمارتیں، نفری اور وسائل میں اضافہ کریں گے۔

- Advertisement -

شہید جان محمد مہر کے اہلخانہ سے رابطے میں ہیں، شہید جاں محمد کے قاتل جلد گرفتار ہوں گے، 13 ہزار کے قریب پولیس میں بھرتیاں کررہے ہیں، مین پاور آجانے پر تھانوں میں 8 گھنٹے کی ڈیوٹی کردیں گے۔

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کا پولیس کو دیا گیا بجٹ مناسب ہے، تھانوں کو اپ ڈیٹ کارڈ دیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں