بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

عید میلاد النّبی ﷺ ، ہر سو درود و سلام کی صدائیں

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان بھر میں نماز مغرب کے بعد سے فرزندانِ توحید نے مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ عید میلاد النّبی ﷺ کے جشن کا آغاز کردیا۔

سرکاری عمارتوں، شاہراہوں سمیت بیشتر شہر رنگ و نور میں ڈوبے ہوئے ہیں جبکہ ہر سو درود و سلام کی صدائیں بلند ہورہی ہیں۔

سرکار دو جہاں محمد مصطفیٰ ﷺکی ولادت با سعادت نے دنیا کی تاریکی کو اپنے نور مجسم سے روشنیوں میں بدل دیا۔آپ کی ذات گرامی صورت میں اجمل اور سیرت میں اکمل ہے۔

جشن عید میلادالنبیﷺ کے سلسے میں شہر بھر کی مساجد ،عمارتوں اور شاہرائوں کو سبز پرچموں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔

بڑی عمارتوں پر چراغاں جبکہ کئی بازاروں اور شاہراہوں پر محرابیں اور آرائشی دروازے بھی لگائے گئے ہیں۔ اس موقع پر مختلف مقامات پر خصوصی اجتماعات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیںمیلادِ مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے ہر سال کی طرح امسال بھی 12 ربیع الاؤل کی مناسبت سے کل بروز جمعہ بتاریخ 30 اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت ملک بھر کے تمام سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں