اشتہار

عید قرباں کا پہلا دن : کراچی میں ہلکی اور تیز بارش، صفائی کا فقدان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں عید کے پہلے بھی دن بارش کا سلسلہ جاری ہے، قربانی کے موقع پر نکاسی آب کا مؤثر نظام نہ ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔

کراچی کے مختلف علاقوں، ناظم آباد، سائٹ ایریا، گولیمار اوراطراف میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی اس کے علاوہ نارتھ ناظم آباد، کے ڈی اے، گلبہار، گلستان جوہر میں بھی بادل برسے۔

کراچی میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود ہے، یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے آج شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی یا ہلکی بارش کی پیش گوئی کی تھی۔

- Advertisement -

گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج سے ملک میں مون سون ہواؤں کا نیا سسٹم داخل ہوگا جس کے نتیجے میں کراچی سمیت سندھ کےساحلی علاقوں اور بلوچستان میں عید کے تینوں دن بارشوں کا امکان ہے۔

کراچی میں گزشتہ دنوں ہونے والی تیز بارش کے بعد مختلف شاہراہوں پر کھڑا پانی اب بیشتر سڑکوں سے اتر گیا ہے تاہم گلیوں اور محلوں میں نکاسی آب کی صورتحال انتہائی خراب ہے۔

علاوہ ازیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ میں 4 اور صوبے میں سب سےزیادہ 15 ملی میٹر بارش پنجگورمیں ریکارڈ کی گئی۔

مسلم باغ میں 9 اور بارکھان میں 6 ملی میٹربارش رکارڈکی گئی۔ اسی طرح تربت میں 3 اور جیوانی میں 2 ملی میٹر بارش رکارڈ کی گئی،اس دوران لسبیلہ اورسبی میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں