جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

وزیراعظم نے عید الفطر کی تعطیلات کی منظوری دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف نے عید الفطر کی تعطیلات کی منظوری دے دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے عید الفطر پر چار دن کی تعطیلات کی منظوری دے دی ہے۔

اعلامیے کے مطابق 10 سے 13 اپریل تک عیدالفطر کی تعطیلات ہوں گی۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے 9 اپریل کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات ظاہر کیے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے عید الفطر کے چاند کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو رات 11 بج کر 21 منٹ پر ہوگی اور 9 اپریل کو چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں