راولپنڈی : عیدالاضحی کے موقع پر ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں، حکومت نے 3 دن کی چھٹی کا اعلان کیا یے
تفصیلات کے مطابق عیدالاضحی کے موقع پر واسا ملازمین کی عید کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ، ایم ڈی واسا نے بتایا کہ نالہ لئی میں قربانی کے جانوروں کی آلائشیں پھینکنے پر پابندی کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مون سون کی تیاریوں اور عید الاضحی کے موقع پر واسا ملازمین کی عید کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔
ایم ڈی واسا محمد تنویر اشرف نے کہا ہے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے نالہ لئی میں قربانی کے جانوروں کی آلائشیں پھینکنے پر پابندی لگا دی گئی۔
ایم ڈی واسا نے کہا دفعہ 144 نافذ ہے شہریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ نالہ لئی میں تغیانی کا شدید خطرہ ہے، نالہ لئی میں الائشیں نہ پھینکے، بصورت دیگر قانونی کاروائی کی جائے گی۔
دوسری جانب مون سون سے قبل نالہ لئی کی صفائی کا آپریشن شروع کردیا گیا ہے، ڈی جی آرڈی اے کنزہ مرتضیٰ نے نالہ لئی گوالمنڈی کے مقام کا دورہ کیا۔
ڈی جی آرڈی اے نے کہا کہ ہر سال نالہ لئی میں طغیانی کا خدشہ ہوتا ہےاس بارزیادہ بارش کی توقع ہے، ہمیشہ کی طرح مون سون میں نالہ لئی میں طغیانی کاخدشہ ہے، مون سون سے قبل صفائی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔