تازہ ترین

سعودی عرب میں عید کب ہوگی؟ فلکیاتی انجمن کا وضاحتی بیان

سعودی عرب میں فلکیاتی انجمن کے سربراہ ماجد ابو زاہرہ نے شوال المکرم کے چاند سے متعلق وضاحتی بیان جاری کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جدہ میں فلکیاتی انجمن کے سربراہ انجینئر ماجد ابو زاہرہ نے کہا ہے کہ جمعرات 20 اپریل 29 رمضان المبارک کو چاند سورج غروب ہونے کے 24 منٹ بعد تک مکہ مکرمہ کے آسمان پر دیکھا جاسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ ’فلکیاتی حساب سے سعودی عرب میں عید الفطر جمعے کے روز ہونے کا قوی امکان ہے۔‘

ابو زاہرہ کا کہنا ہے کہ جمعرات کو سورج مکہ مکرمہ مین چھ بجکر بیالیس منٹ پر غروب ہوگا اس وقت چاند چار ڈگری کی بلندی پر موجود ہوگا اور 0.2 فیصد تک روشن ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ سورج غروب ہونے کے 24 منٹ بعد یعنی 7 بجکر 6 منٹ پر چاند چھپ جائے گا۔

فلکیاتی انجمن کے سربراہ نے کہا کہ ’29 رمضان کو چاند عام آنکھ یا ٹیلی اسکوپ کے ذریعے نہیں دیکھا جاسکے گا۔ سی سی ڈی کیمرے کی مدد سے چاند کی رویت ممکن ہوگی‘۔

ابو زاہرہ نے کہا کہ’ جمعہ 21 اپریل کو مکہ مکرمہ میں سورج 6 بجکر 43 منٹ پر غروب ہوگا۔چاند اس وقت سولہ ڈگری کی بلندی پر موجود ہوگا‘۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت اس کی روشنی 2.4 فیصد ہوگی جسے مطلع صاف ہونے کی صورت میں عام آنکھ سے آسانی سے دیکھا جاسکے گا۔ جمعے کوچاند 8 بجکر5 منٹ پرغروب ہوگا یعنی سورج غروب ہونے کے ایک گھنٹہ 22 منٹ تک نظر آسکے گا۔

Comments

- Advertisement -