تازہ ترین

لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی...

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

ایران میں عید پر لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا

عیدالاضحیٰ کے موقع پر کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ایران کے دارالحکومت میں لاک ڈاؤن ‏کے نفاذ کا اعلان کر دیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے منگل سے 6 روز لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے جو ‏کہ دارالحکومت تہران اور اس سے متصل علاقوں میں نافذ رہے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ وبا کی مہلک ترین قسم ڈیلٹا ویرینٹ ملک بھر میں تیزی سے پھیل رہی ہے جو ‏کہ اب وبا کی پانچویں خطرناک لہر میں تبدیل ہو رہی ہے۔

حالیہ دنوں میں تہران طبی پابندیوں اور پروٹوکولز کی وجہ سے ریڈ زون میں رہا ہے جس کے سبب ‏اموات کی شرح 70 فیصد سے گھٹ کر 50 فیصد تک آ گئی ہے۔

ایران میں عیدالاضحیٰ بدھ کو منائی جائے گی اور عید کے موقع پر لوگوں کے بے تحاشہ آمد و ‏رفت کے ساتھ ساتھ ہفتہ وار چھٹیوں میں لوگوں کے بڑے پیمانے پر میل جول سے وبا کے پھیلنے ‏کا خدشہ ہے۔

ان خطراک کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام کے تحفظ اور سلامتی کی خاطر دارالحکومت میں 6 روز ‏لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -