جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

سعودی عرب، پاکستان سمیت متعدد اسلامی ممالک میں ’’عید‘‘ ایک ہی دن ہونے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

طویل عرصہ اس سال پاکستان سمیت سعودی عرب اور دیگر اسلامی ممالک میں ایک ہی دن عید ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

بین الاقوامی فلکیات مرکز نے گزشتہ روز پیشگوئی کی ہے کہ سعودی عرب اور دیگر اسلامی ممالک میں 29 مارچ کو شوال المکرم کا چاند نظر آنا ناممکن ہوگا۔

ماہرین کے مطابق 29 مارچ کو عید الفطر کا چاند نظر نہ آنے کی وجہ چاند کا سورج غروب ہونے سے پہلے ہی غروب ہو جانا ہے۔ جس کے باعث آنکھوں یا دور بین سے بھی چاند کو دیکھنا ناممکن ہوگا۔

بین الاقوامی ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ زیادہ تر ممالک میں رمضان کا مہینہ 30 دنوں کا ہوگا۔ اگر یہ دعویٰ درست ثابت ہوتا ہے تو سعودی عرب اور دیگر اسلامی ممالک میں عید پیر 31 مارچ کو ہوگی۔

دوسری جانب ماہر فلکیات اور محکمہ موسمیات نے پاکستان میں رمضان 29 دن کا ہونے اور شوال کا چاند 30 مارچ کو نظر آنے کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

اگر یہ پیشگوئی درست ثابت ہوتی ہے تو طویل عرصہ بعد پاکستان میں سعودی عرب اور دیگر اسلامی ممالک کے ساتھ عید ایک ساتھ منائی جائے گی۔

تاہم بعض ممالک جیسے موریتانیہ، مراکش، الجزائر اور تیونس میں 29 مارچ کو جزوی سورج گرہن ہوگا۔ اس لیے ان ممالک میں روایتی چاند رویت کے مطابق 30 مارچ بروز اتوار کو عید منانے کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک میں قمری مہینوں کے آغاز میں عموماً ایک دن کا فرق ہوتا ہے۔ عرب ممالک میں پاکستان سے ایک روز قبل رمضان کا آغاز ہوتا ہے۔ اسی طرح عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ بھی عموماً ایک روز قبل منائی جاتی ہے۔

پاکستان:

وفاقی حکومت نے عید الفطر 2025 کے لیے 3 تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ عید کی تعطیلات 31 مارچ (پیر) سے 2 اپریل (بدھ) تک ہوں گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان تعطیلات کے دوران تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں