بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

جشن عید میلاالنبیﷺ کے موقع پرتوپوں کی سلامی سے دن کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ملک بھرمیں جشن عیدمیلاد النبیﷺ پورے مذہبی جوش وجذبے اورعقیدت واحترام سے منایا جا رہا ہے۔ اسلام آباد اورچاروں صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے دن کا آغازہوا۔

تفصیلات کے مطابق جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر پاک فوج کی جانب سے وفاقی دارالحکومت سمیت صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز کیا گیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عید میلادالنبیﷺ پرپاک فوج کی جانب سے 31 توپوں کی سلامی دی گئی۔ اس موقع پر ملک کی سلامتی اور یکجہتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

صوبائی دارالحکومت لاہور کےمحفوظ شہید گیریژن میں پاک فوج کی جانب سے 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ جوانوں کے اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔

جشن عید میلاالنبیﷺ کےموقع پرپشاور کے کرنل شیر خان اسٹیڈیم میں پاک فوج کی جانب سے 21 توپوں کی سلامی پیش کی گئی۔

صوبائی دارالحکومت کراچی، کوئٹہ اورگلگت میں بھی 21،21 توپوں کی سلامی پیش کرکےعید میلاد النبیﷺکے دن کا آغاز کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں